گجرات: گجرات میں T20کرکٹ میچ سے ضلع گجرات کو کسی بھی قسم کا فائدہ حاصل نہیں ہوا ، ان خیالات کا اظہار ضلع گجرات کے رجسٹرڈ کرکٹ کلبوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ T20میچ ایک شخص کی ایماء پر کروایا گیا ہے ، اس میچ سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی اس شخص کو ادا کی گئی ہے ، جبکہ حاصل ہونے والی آمدنی سے ضلع گجرات کے نوجوانوں اور کرکٹ کے فروغ کیلئے کسی بھی قسم کے اقدامات ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہے ، انتہائی افسوس کی بات ہے کہ ناقص انتظامات کی وجہ سے ٹکٹ خریدنے والے سینکڑوں افراد ذلیل و خوار ہوتے رہے ہیں ، اور انتظامیہ نے کسی بھی قسم کے اقدامات نہ کیے تھے ، جس سے گجرات کا نام بدنام ہوا ہے ، ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنے والے ضلع گجرات کے عوام کو بتائیں کہ انہوں نے تقریباً 1کروڑ سے زائد جو فنڈز اکٹھے کیے ہیں ان میں سے کتنی رقم ضلع گجرات کے نوجوانوں کی سہولت کیلئے استعمال کی جائیگی ، یاضلع گجرات میں کرکٹ کے فروغ کیلئے کیا اقدمات کیے جائیں گے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
