بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولیس تھانہ بھمبر کا اشتہاریوں کیخلاف گھیرا تنگ اقدام قتل اور منشیات کے مختلف مقدمات میں مطلوب 5ملزمان گرفتار تفصیلات کیمطابق ایس پی بھمبر جمیل احمد جمیل کی خصوصی ہدایت پر اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مرزا شوکت حیات کی زیر نگرانی ایس ایچ او سٹی نصیر احمد خان اور ایڈیشنل ایس ایچ او مرزا شبیر حسین نے پنڈی جہونجہ کے رہائشی نوجوان طارق محمود کو اغواء کے بعدقتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزمان ظفر اقبال ولد عبدالغنی ،شیراز ولد محمد یوسف کو گرفتار کر لیا جبکہ دھندڑ میں اعجاز نامی نوجوان کے ہاتھ کاٹنے والے 2ملزمان مظہر اقبال ولداحمد خان اور غضنفر علی ولد جلال دین جبکہ منشیات کیس میں اشتہاری عادل بٹ کو گرفتار کر لیا بھمبر کے سیاسی و سماجی حلقوں نے پولیس کی احسن کارکردگی کو سراہا ہے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
