گجرات: پولیس چوکی شاہین کے علاقہ رحمان پورہ سے فحاشی کے اڈے بند کروانے اور علاقے میں امن و امان قائم رکھنے پر DPOرانا شاہد ، DSPسٹی ، SHOتھانہ سول لائن اور انچارج چوکی شاہین رانا شاہد کے مشکور ہیں اور رانا امتیاز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار چوہدری صغیراحمد ، چوہدری منیر احمد اور حاجی بٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ انچارج چوکی شاہین رانا امتیاز ایک ایماندار اور فرض شناس پولیس آفیسر ہین ، انہوں نے جو وعدہ اپنی تعیناتی پر کیا کہ وہ علاقہ کو کرائم فری کریں گے ، وہ پورا کر کے ایک اچھا آفیسر ہونے کا ثبوت پیش کیا ہے انہوں نے کہا شازیہ بی بی جیسے کرایہ دار اپنی بدفعلی و بد کرداری کی وجہ سے اپنے انجام کو پہنچ جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارے علاقے میں جب بھی کسی پولیس آفیسر نے شازیہ گروپ کے خلاف کاروائی کرنے کی کوشش کی تو سیاسی پشت پناہی کی وجہ سے اس کو ناکام بنا دیا گیا ، مگر انچارج چوکی شاہین کی اس جرت مندی اور میرٹ پر فیصلہ کرنے پر ہم تمام اہل علاقہ ان کے مشکور ہیں اور علاقے میں ان کی خدمات کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
