Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 4, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

پٹھان اور کشمیری بنی اسرائیل کے گمشدہ قبائل

May 17, 2012May 17, 2012 0 1 min read
Khamosh Tamasha
Khamosh Tamasha
Khamosh Tamasha

زمانہ قدیم میں ہجرت اور نقل مکانی کرنے والی مختلف اقوام پر تحقیق کرنے والے ماہرین افغانستان اور پاکستان میں بسنے والے بہت سے قبائل کا رشتہ زمانہ قبل از مسیح میں فلسطین سے نقل مکانی کرنے والے یہودی قبائل سے جوڑنے میں مصروف ہیں۔ ان قبائل میں سب سے نمایاں پشتون یا پٹھان ہیں جبکہ بعض مؤرخین کشمیریوں کو بھی بنی اسرائیل کی گمشدہ نسل میں شمار کرتے ہیں۔ اسرائیل کی ایک ریسرچ رپورٹ کے مطابق پشتون یا پٹھان یہودی النسل ہیں اور ان کا تعلق بنی اسرائیل کے دس گمشدہ قبائل سے ہے۔ ان قبائل کو اسرائیل کی تباہی کے بعد فاتحین نے جلاوطن کر دیا تھا جس کے بعد رفتہ رفتہ یہ لوگ پہلے ایران پھر افغانستان اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں آباد ہو گئے جبکہ جیوش اٹلس میں صوبہ سندھ کی قدیم بندرگاہ دیبل کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ بندرگاہ یہودی تاجروں کی بہت بڑی مرکز تھی۔ بنی اسرائیل کے تاجر زمانہ قدیم میں بذریعہ بحری جہاز سندھ اور بلوچستان کی بندرگاہوں پر آتے رہے اس لیئے ان دونوں صوبوں کے بیشتر شہروں اور بندرگاہوں میں یہودیوں کے تجارتی مراکز اور عبادت گاہیں قائم ہو گئی تھیں جس کی وجہ سے زمانہ قدیم میں پاکستان کے بعض علاقوں میں یہودیت کے ماننے والے بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ اسی طرح ماضی قریب میں جلال آباد کے قریب سے لے کر چترال تک پھیلے کافرستان میں ملتے جلتے مذاہب کے پیروکاروں کی تہذیب و تمدن اور رسوم و رواج پر بھی بہت سے محققین نے کام کیا ہے لیکن چند ایک کے سوا جنہوں نے کسی حد تک اسرائیلی عنصر کا وجود ان لوگوں میں تسلیم کیا ہے کسی نے اس نظریئے کو درخور اعتنا نہیں سمجھا اور بعض واضح اسرائیلی اثرات کو قریب کی اسلامی تہذیب کا مرہون منت قرار دیا ہے۔

Najeem Shah
Najeem Shah

اسرائیل میں بارہ قبائل آباد تھے جنہیں بنی اسرائیل کے اجتماعی نام سے پکارا جاتا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ صرف دو قبائل (آج کے یہودی) توریت پر عمل کرتے تھے جبکہ باقی دس قبائل توریت کو تسلیم نہیں کرتے تھے لیکن بنی اسرائیل کا حصہ تھے۔ آج کا شمالی اسرائیل حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش سے تقریباً آٹھ سو سال پہلے نینوا کی اشوریہ قوم نے فتح کرلیا تھا جبکہ جوڈا کے نام سے موسوم جنوبی علاقہ پر صدیوں بعد بابل سے آنے والے حملہ آوروں نے قبضہ کیا۔ جب بابل کے فرماں روا بخت نصر نے یروشلم (موجودہ فلسطین )پر قبضہ کرکے اسرائیلی بادشاہت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی تو بنی اسرائیل کے بہت سے قبیلے بھاگ کر ایران (فارس) کے قریب غور کے پہاڑوں میں جا بسے اور پھر یہاں سے دیگر خطوں تک پھیل گئے۔ ہزاروں سال سے دنیا میں زمانہ قدیم کے گمشدہ یہودی قبائل کے بارے میں گردش کرنے والی داستانوں کے مطابق ایتھوپیا میں آباد فلاشا یہودیوں اور افغانستان، مشرقی ایران اور پاکستان کے پشتون قبائل کو ان یہودیوں کی نسل سمجھا جاتا ہے۔ پشتون افغانستان میں سب سے بڑا نسلی گروپ اور پاکستان میں دوسرا بڑا نسلی گروہ ہے۔ خود بعض افغانوں کا بھی یہ دعویٰ ہے کہ ان کے آبائو اجداد کا تعلق قدیم زمانہ کے یہودیوں سے تھا جبکہ افغانستان کے آخری بادشاہ ظاہر شاہ مرحوم برملا یہ اقرار کرتے رہے کہ ان کا تعلق بنی اسرائیل کے بن یامین قبیلے سے ہے۔ اس طرح پاکستان اور افغانستان کی نصف آبادی یہودی قبیلے کے بچھڑے بہن بھائیوں پر مشتمل ہے۔

arab
arab

عرب مسلمان حضرت اسماعیل علیہ السلام اور یہودی حضرت یعقوب علیہ السلام کی اولاد ہیں جبکہ دونوں کے دادا حضرت ابراہیم علیہ السلام ایک ہی ہیں۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا آبائی وطن عراق تھا جہاں سے وہ ہجرت کرکے فلسطین میں آباد ہو گئے۔ سفر ہجرت کے دوران آپ علیہ السلام نے حضرت سارہ اور حضرت حاجرہ سے شادیاں کیں۔ حضرت ہاجرہ سے آپ کے بڑے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کا جنم ہوا جو نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جد امجد بھی ہیں جبکہ دوسری بیوی حضرت سارہ کے بطن سے چھوٹے بیٹے حضرت اسحاق علیہ السلام ہیں۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ کے حکم سے اپنے بڑے بیٹے اسماعیل اور اُن کی والدہ حضرت ہاجرہ کو مکہ میں لا کر آباد کر دیا جبکہ خود حضرت سارہ اور چھوٹے بیٹے حضرت اسحاق کیساتھ فلسطین میں ہی مقیم رہے۔ حضرت اسحاق علیہ السلام کے بیٹے کا نام حضرت یعقوب علیہ السلام تھا۔ اپنے دادا اور چچا کی طرح آپ بھی اللہ کے برگزیدہ نبی ہوئے۔ حضرت یعقوب کا عبرانی لقب اسرائیل تھا لہٰذا ان کی اولاد بنی اسرائیل کہلائی۔ آپ علیہ السلام کے بارہ بیٹے تھے اس لیئے ابتداء سے ہی بنی اسرائیل بارہ قبیلوں میں بٹے ہوئے ہیں۔

baitul muqaddas
baitul muqaddas

بنی اسرائیل کو عرب میں اس کی گزشتہ تاریخ اور علم و مذہب سے وابستگی کی وجہ سے ایک خاص مقام حاصل رہا۔ اُمت محمدیہ سے پہلے افضل العالمین ہونے کی فضیلت بھی بنی اسرائیل کو ہی حاصل رہی جو انہوں نے معصیت الٰہی کا ارتکاب کرکے گنوالی تھی۔ بنی اسرائیل میں بکثرت انبیاء و رسل آئے لیکن اس قوم نے سینکڑوں انبیاء کا نہ صرف انکار کیا بلکہ ان کی نافرمانی میں بھی کوئی کسر نہ چھوڑی یہاں تک کہ بعض کو قتل بھی کیا گیا۔ یہ قوم ایک طویل مدت کی آسائش اور حکمرانی کے بعد قطبیوں کی غلامی میں جکڑی گئی تو ان کی رہنمائی اور آزادی کے لیئے حضرت موسیٰ علیہ السلام بھیجے گئے۔ حضرت موسیٰ بنی اسرائیل کو قطبیوں کی غلامی سے آزاد کرا کر بحر احمر کے پاس واپس فلسطین میں لے آئے۔ یہاں آپ کے بعد آپ کے بھائی حضرت ہارون علیہ السلام پیغمبر اور بادشاہ ہوئے۔ اس کے بعد ایک طویل مدت تک بنی اسرائیل نے فلسطین پر حکومت کی۔ اس دوران ان پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت سی نعمتیں نازل ہوئیں جیسے من و سلویٰ وغیرہ تاہم اس قوم نے ان نعمتوں کی قدر نہ کی۔ بعد میں اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کو دو باپ بیٹوں حضرت دائود علیہ السلام اور حضرت سلیمان علیہ السلام سے عزت بخشی۔ حضرت سلیمان نویں صدی ق م میں فلسطین کے مشہور فرماں روا اور پیغمبر تھے جنہوں نے یروشلم میں ایک وسیع و عریض عبادت گاہ تعمیر کی جو ہیکل سلیمانی کہلائی۔

old israeli
old israeli

بعد ازاں بنی اسرائیل راہ حق سے ہٹتے چلے گئے یہاں تک کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کی وفات کے بعد اُن کے جاشین کی بھی مخالفت کی اور اسرائیل کے نام سے شمالی فلسطین میں اپنی بادشاہت قائم کرلی۔ جب بنی اسرائیل دینی، اخلاقی اور معاشرتی بگاڑ میں حد سے بڑھ گئے تو حضرت ارمیا علیہ السلام کو وحی الٰہی کے ذریعے حکم ہوا کہ اپنی قوم کو بتا دیجئے اللہ تعالیٰ نے اب تک تمہارے بزرگوں کی نیکی کی وجہ سے تمہیں مہلت دی ہے لیکن تم نے میرے احکامات فراموش کر دیئے۔ اب میں تم پر ایسا حکمران مسلط کرونگا جو تم پر بالکل رحم نہیں کرے گا بلکہ تمہیں تباہ کرکے رکھ دیگا۔ جب ارمیا علیہ السلام نے اللہ کا پیغام پہنچایا تو بنی اسرائیل نے اسے جھوٹ سمجھا اور آپ علیہ السلام کو پکڑ کر قید کرلیا۔ یہی وہ وقت تھا جب بابل کے فرماں روا بخت نصر نے یروشلم پر حملہ کرکے بڑے پیمانے پر یہودیوں کا قتل عام شروع کر دیا اور ایک بڑی تعداد کو غلام بنا کر اپنے ساتھ لے گیا۔ اس کے ساتھ ہی بنی اسرائیل دنیا بھر میں تتر بتر ہو گئے جبکہ یہود کی تاریخ میں بنی اسرائیل کی دوسری جلاوطنی اُس وقت ہوئی جب رومی بادشاہ ٹائٹس نے یروشلم پر حملہ کرکے اُن کے کشتے کے پشتے لگا دیئے اور بہت سوں کو قیدی بنا لیا۔ یہاں تک کہ بیت المقدس اور ہیکل سلیمانی کو تاراج کرکے بنی اسرائیل کو ہمیشہ کیلئے جلاوطن کر دیا۔ دوسری بار بنی اسرائیل کی جلاوطنی کی وجوہات یہ بیان کی جاتی ہیں کہ اس قوم نے حضرت زکریا علیہ السلام کو قتل کر دیا تھا اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو بھی قتل کرنے کے درپے تھے لیکن اللہ تعالیٰ نے انہیں زندہ آسمان پر اٹھا کر بچا لیا۔ اس فساد کے نتیجے میں پھر رومی بادشاہ ٹائٹس کو ان پر مسلط کر دیا گیا۔ موجودہ فلسطین اور اسرائیل سے زمانہ قدیم میں فرار ہونے والوں میں وہ دس قبائل بھی شامل ہیں جن کی تلاش میں آج بھی یہودی سرگرداں ہیں۔کہا جاتا ہے کہ یہ قبائل فارس (ایران) کے قریب غور میں آن بسے اور پھر آبادی میں اضافے کے باعث اُن علاقوں تک بھی پھیل گئے جو اس وقت افغانستان، پاکستان اور ہندوستان کہلاتے ہیں۔

pathan
pathan

تاریخ سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایک قریش سردار خالد بن ولیدرضی اللہ تعالیٰ عنہ اِن لوگوں کے پاس رسالت کی خبر لے کر آئے اور اس خبر کی تحقیق کے لیئے قیس نامی شخص کی قیادت میں چند سرداروں کا وفد اُن کے ساتھ مکہ روانہ ہو گیا۔ یہ قبائلی سردار بحیثیت مہمان جب مکہ پہنچے تو وہاں نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملاقات کے بعد اسلام قبول کرلیا جبکہ فتح مکہ کی مہم جوئی میں بھی یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمرکاب رہے۔ ان سرداروں کو واپسی پر حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تحفے تحائف بھی دیئے اور اس وفد کے امیر قیس کا اسلامی نام عبدالرشید رکھ دیا جبکہ اُسے پہطان یا بطان کا لقب بھی عطاء کیا اور پھر یہی لفظ بگڑ کر پٹھان بن گیا۔ افغانوں کی روایات کے مطابق بھی امیر قیس کا نام عبدالرشید خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکھا اور فرمایا کہ ان کی نسل اسلام پر اس قدر مضبوطی سے کاربند ہوگی کہ جس طرح کشتی کا بطان ہوتا ہے اور پھر یہی لقب بعد میں لسانی تغیرات کے باعث پٹھان بن گیا جبکہ لفظ پختون کی وجہ تسمیہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ بخت نصر کے ظلم سے بھاگ کر فارس (ایران) میں پناہ لینے والے قبائل میں سے ایک قبیلے کا نام بنی پخت تھا جس سے تعلق رکھنے والوں کو رفتہ رفتہ پختون کہا جانے لگا۔ اہلِ ایران انہیں افغان کہتے ہیں جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ جب بخت نصر نے ان لوگوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا تو یہ لوگ اس ظلم کے خلاف آہ فغاں کرتے رہے۔

pathan
pathan

ہندوستان والے انہیں پٹھان کہتے ہیں، پاکستانی پٹھان اور پشتون، ایرانی افغان مگر یہ خود کو پختون کہتے ہیں۔ یہ لوگ اس وقت متعدد قبائل کا مجموعہ بن چکے ہیں جبکہ ان قبائل کی ہزارہا شاخوں کی متعدد ذیلی شاخیں بھی ہیں جو اشخاص یا علاقے سے منسوب کی گئی ہیں۔ بعض مؤرخین کے مطابق پٹھان آریائی یا یونانی نسل سے ہیںاور بعض کے نزدیک یہ قیس عبدالرشید کی اولاد ہیں جبکہ تیسرے نظریئے کے مطابق ان کا تعلق بنی اسرائیل کے گمشدہ قبائل سے ہے۔ خود کو قیس عبدالرشید کی اولاد سمجھنے والوںکا نظریہ ہے کہ مکہ میں قیام کے دوران حضرت خالد بن ولید نے اپنی صاحبزادی اُن کے مورثِ اعلیٰ کے نکاح میں دیدی تھی جنہیں وہ ہمراہ لے کر اپنے وطن واپس آیا اور پھر انہوں نے یہاں اپنی بقیہ زندگی اسلام کی ترویج و اشاعت میں صرف کر دی۔ اس طرح قیس عبدالرشید کی اولاد پٹھان کہلاتی ہے جبکہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ خود قیس عبدالرشید کا تعلق بھی بنی اسرائیل کے بادشاہ سائول (حضرت طالوت) کی سینتیسویں پشت سے تھا۔ اس طرح آخری دونوں نظریات کی روشنی میں ان کا تعلق بنی اسرائیل سے ہی بنتا ہے اور یہ بڑی عجوبہ خیز بات ہے کہ ان میں یوسف زئی (یوسف کے بیٹے)، دائود خیل (دائود کے بیٹے)،موسیٰ خیل (موسیٰ کے بیٹے) اور سلیمان خیل (سلیمان کے بیٹے) سمجھے جاتے ہیں لیکن یہ تحقیق قرین قیاس ہے اور ابھی تک کوئی بھی یہ تحقیق مکمل نہ کر سکا کہ موسیٰ خیل، دائود خیل، یوسف زئی، سلیمان خیل وغیرہ کا قدیم پس منظر کیا ہے۔

Kashmiri
Kashmiri

پٹھانوں کے بارے میں انگریزوں نے درجنوں تحقیقاتی اور تاریخی کتب تحریر کیں لیکن وہ ابھی تک بنیادی حقائق کو کھنگال نہ سکے۔ آج ایک بار پھر ماہرین پشتونوں کے یہودی النسل ہونے کے نظریہ پر تحقیق کر رہے ہیں۔ وہ یہ بھی خیال ظاہر کر رہے ہیں کہ پٹھانوں اور یہودیوں کا رشتہ ثابت ہونے سے دونوں کے درمیان دوستانہ روابط کو فروغ مل سکتا ہے۔ بنی اسرائیل کے دس گمشدہ قبائل کے موضوع پر ڈبل ڈاکٹریٹ کرنے والے بھارتی شہر ملیح آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان محقق ڈاکٹر نوارس آفریدی کی تحقیق بھی یہ ثابت کرتی ہے کہ پاکستان اور بھارت میں بسنے والے پشتون دراصل وہی گمشدہ قبائل ہیں جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی خاتون سائنس دان شہناز علی اسرائیل کے شہر حیفہ کی ٹیکنیکل یونیورسٹی میں پشتونوں کے یہودی النسل ہونے کے نظریہ پر باقاعدہ تحقیق بھی کرتی رہیں جس کے دوران شمالی ہندوستان میں آباد آفریدی قبیلہ کے ڈی این اے نمونوں خصوصاً کروموسوم کا تجزیہ کیا گیا۔ اس بھارتی سائنسدان کے مطابق آفریدی قبائل خود یہ مانتے ہیں کہ ان کے قبیلے کا نام دراصل اسرائیلی قبیلہ افرائیم سے اخذ کیا گیا ہے جبکہ بھارت میں آباد بنائی مناشے یہودی قدیم قبیلہ بناسے کو اپنا جد امجد مانتے ہیں۔ اسی طرح مرزا قادیانی کی کتاب ”مسیح ہندوستان میں” کے اندر بھی کشمیر اور افغانستان میں بنی اسرائیل کے گمشدہ قبائل کا ذکر موجود ہے جبکہ اسی کتاب میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا مقبرہ کشمیر میں ہونے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔ ان کا یہ ماننا ہے کہ چوں کہ بنی اسرائیل بخت النصر کے حادثہ میں متفرق ہو کر بلادِ ہند، کشمیر، تبت اور چین کی طرف چلے آئے تھے اس لیئے عیسیٰ مسیح نے ان علاقوں کی طرف ہجرت کرنا ضروری سمجھا۔ پٹھانوں کی طرح کشمیریوں کی اصلیت بارے بھی بہت سے نظریات پائے جاتے ہیں ۔ کئی مؤرخین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ کشمیری دراصل بنی اسرائیل کی نسل سے ہیں اور بخت نصر کے حملے میں جب یہ لوگ منتشر ہو کر گھومتے پھرتے کشمیر پہنچے تو اس خطے کو اپنے رہنے کے لیئے سودمند پایا جبکہ مؤرخین کا غالب نظریہ یہ ہے کہ کشمیری دراصل یہودیوں اور آریائوں کی مخلوط نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔

kashmiri
kashmiri

افغانوں یا پٹھانوں کے کئی اوصاف عربوں سے ملتے جلتے ہیں۔ عرب قوم مہمان نواز، بہادر اور اہلِ قلم ہونے کے ساتھ ساتھ دوسری قوموں سے اتنی جلد مرعوب نہیں ہوتی تھی۔ ان چند اوصاف کے علاوہ کوئی اور اوصاف عربوں کے اندر زمانہ جاہلیت میں نظر نہیں آتے۔ حیرت کی بات ہے کہ یہی چند اوصاف افغان یا پٹھان قوم میں بھی اسی شدت کیساتھ پائے جاتے ہیں جبکہ ان کی بیشتر چیزیں یہودیوں سے بھی ملتی جلتی ہیں۔ نسلی طور پر دونوں اپنے آپ کو دنیا کی بہترین قوم تصور کرتے ہیں، مذہبی طور پر سخت ہیں اور سر پر ٹوپی رکھنے کا رحجان بھی عام ہے جبکہ اسکے علاوہ بھی کئی رسم و رواج مشترک ہیں۔ انہی قیاسیات کی بنیاد پر کچھ لوگ ہندوئوں اور یہودیوں کو بھی ملاتے ہیں کہ ایک گائے جبکہ دوسرے بچھڑے کو مقدس سمجھتے ہیں۔ پشتونوں کا یہودی نسل سے ہونا قابلِ فخر بات ہے نہ کہ موجبِ توہین کیونکہ یہودی النسل ہونا تو شاید تب اس قوم کے لیئے توہین کا مؤجب ہوتا جب وہ سید الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان نہ لاتے۔ یہ تو اُن کی غیرت کی بلندی اور ایمان کی عظمت کا نشان ہے کہ یہودی النسل ہوتے ہوئے بھی نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لے آئے۔ یہ وہی آخری نبی ہیں جن کے اوصاف تورات و انجیل میں مذکور ہیں اور جن کی وجہ سے ہی اہلِ کتاب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک ”نجات دہندہ” کے طور پر منتظر بھی تھے لیکن بعد میں انہوں نے محض اس جلن اور حسد کی وجہ سے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نبوت کا انکار کیا کہ اُن کا تعلق بنی اسرائیل سے نہیں تھا۔ بنی اسرائیل کی طرف سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نبوت کا یہ انکار دلائل پر نہیں بلکہ نسلی منافرت اور حسد و عناد پر مبنی تھا۔
تحریر و تحقیق: نجیم شاہ

Share this:
Tags:
kashmiri pathan اسرائیل قبائل
Sahab qazilbash
Previous Post سحاب قزلباش
Next Post ابھی کچھ لوگ باقی ہیں
hakeem ashraf

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close