بھمبر: پیپلز پارٹی کی حکومت وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں شہداء گڑھی خدا بخش کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے پیپلز پارٹی کی بنیاد مسلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی اور آزاد خطے کے عوام کی خوشحالی موجودہ حکومت کامشن ہے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر چوہدری ولید اشرف نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کر تے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر مسلم کانفرنس کی حکومت کی تبدیلی کے حکومتی ثمرات عام آدمی تک پہنجنا شروع ہو گئے ہیںآئندہ کشمیر کونسل اور اسمبلی بجٹ میں عوام کی فلاح وبہبود اور آزاد خطہ کی تعمیر وترقی کے لیے نئے عوامی منصوبے بنائے جائیں گئے جس سے آزاد خطے کے اند ر عام اور غریب آدمی کو بھی ریلیف ملے گاانھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں حکومت اور پارٹی متحد ہے حکومت اور پارٹی کے کسی قسم کا کوئی اختلاف نہ ہے تمام حکومتی اورپارٹی معاملات افہام تفہیم کے ساتھ چلائے جا رہے ہیں انھوں نے کہا کہ بلدیہ بھمبر کے تمام وسائل کو بھمبر کے شہریوں کی فلا ح وبہبودکے لیے میرٹ پر خرچ کیا جائے گا اور بلدیہ بھمبر کی کارگردگی کو بہتر بنانے کے لیے اپنی صلاحتوں کو بروئے کار لونگا
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
