
وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت پی آئی اے کے نقصانات کو پورا نہیں کرسکتی، اسکے لئے پی آئی اے کو خود اپنے نقصانات کم کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر خزانہ نے پی آئی اے کی تنظیم کے منصوبے پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مزیدکہا کہ پی آئی اے کے مالی اور آپریشنل حصوں کی تنظیم نو کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں پی آئی اے کا فلیٹ تبدیل کرنے کا پلان بھی زیر بحث لایا گیا
