گجرات(جی پی آئی)پی ٹی وی سینٹر لاہورنے ممتازسماجی کارکن خادم علی خادم کے صاحبزادے’ سنیئرصحافی نوازش علی نوازش کوگجرات میں اپنا نمائندہ مقررکردیاہے۔اسی سلسلہ میں سنیئرنیوزایڈیٹرفیاض احمد وڑائچ نے گزشتہ روزگجرات آفس میں آکرباضابطہ طورپر تقررنامہ دیا’اس موقع پر سماجی کارکن خادم علی خادم’چوہدری شہزادجاویدکولووال’وحید مراد مرزا’ظہیر مرزا’عارف علی عارف’ارشد کمال’حاجی محمد انور’وقاص احسان’فرید کاظم ودیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر فیاض احمد وڑائچ نے مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نوازش علی نوازش اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ادارے کے مفاداوراس کے وقار میں اضافہ کا سبب بنیں گے۔تمام سرکاری ونیم سرکاری ادارے نوازش علی نوازش سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
