
چترال، راولپنڈی اور ساہیوال میں پانچ اعشاریہ تین شدت کا زلزلہ آیا، جس کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے . زلزلے کا مرکز ہندوکش میں تھا۔ چترال، راولپنڈی اور ساہیوال کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے شانگلہ، مردان اور ایبٹ آباد میں بھی محسوس کئے گئے۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم اس کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
