
چمن میں پاک افغان سرحد پر ایف سی نے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے سیکڑوں کنٹینرز کو روک لیا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق پاک افغان ٹرانزٹ کے کنٹینرز کو افغانستان میں متعین نیٹو فورسز کیلئے سپلائی کے شبہ میں روکا گیا ہے۔
تمام کنٹینرز کی سیل توڑ کر مکمل تلاشی لی جائے گی اور اطمینان ہونے کے بعد تمام کنٹینرز کو افغانستان روانہ کیا جائے گا۔
