گجرات: وفاقی وزیر دفاع چوہدری احمد مختار کے ترقیاتی فنڈز سے لنک ریلوے لائن روڈ کیلئے 60لاکھ روپے سے تعمیراتی کام جلد شروع ہو جائے گا، اس روڈ کی تعمیر سے سرگودھا روڈ تا سروس موڑ تک لنک روڈ تعمیر ہو گا ، اور اس سے ارد گرد کی بستیوں کو آمد و رفت میں آسانی پیدا ہو گی ، اور محکمہ فوڈ کنٹرولر کے دفاتر اور سرکاری گوداموں کو جانے والے راستے کی تعمیر سے محکمہ جات کو بھی فائدہ ہو گا ، یاد رہے کہ گزشتہ 64سالوں میں درجنوں دفعہ اس روڈ کی تعمیر کیلئے ٹینڈرز منظور کیے گئے مگر ہر بار ٹھیکیدار ادھورے کام چھوڑ کر بھاگ جاتے تھے ، اور تعمیراتی کام میں محکمہ ریلوے کی مداخلت کا بہانہ بنایا جاتا تھا ، محکمہ ریلوے نے بھی تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، جو کہ جلد ہی اپنی رپورٹ پیش کر دے گی ، جس کے بعد لنک روڈ کی تعمیر شروع کر دی جائیگی ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
