گجرات: ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سابق ناظم یونین کونسل فتح پور ، سرپرست اعلیٰ آرائیں موومنٹ ضلع گجرات چوہدری رفاقت علی پرنس نے کہا ہے کہ چوہدری برادران نے جس انداز میں اپنے دور اقتدار میں عوام کی بھرپور خدمت کی اور عوام کو ان کا حق دلانے کی بھرپور کوشش کی یہی وجہ ہے کہ چوہدری براداران کے دور کو عوام یاد کرتے ہیں ، یونین کونسل فتح پور چوہدری برادران کا گڑھ ہے ، اور یہاں سے مسلم لیگ ق ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی بھاری اکثریت سے جیتے گی ، اور ہم چوہدری برادران کے ووٹ بینک کی بہتری کیلئے کام کرینگے کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ، چوہدری رفاقت علی پرنس نے کہا کہ ہمارے دروازے عوام کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں اور چوہدری برادران ہمیشہ کی طرح بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ، ہم اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے چوہدری برادران کے مشن کو آگے بڑھائے گئے اور عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جائیگا ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
