کھاریاں : چوہدری شاہد رضا کوٹلہ کی سیشن جج گجرات حبیب الرحمن کی عدالت میں تھانہ گلیانہ میں درج مقدمہ نمبر25/2012زیر دفعہ 120بی کے سلسلہ میں سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیشی ،معزز عدالت نے یہ کیس ایڈیشنل سیشن جج کھاریاں ملک علی ذوالقرنین کی عدالت میں بھیج دیا ، جہاں پر 23-3-2012کی تاریخ دی گئی ہے ، اس موقع پر چوہدری شاہد رضا کوٹلہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی جھوٹے مقدمات میرے اور ساتھیوں کے خلاف درج کروائے جا چکے ہیں ، جن میں اللہ نے ہمیں سرخرو کے تھا یہ مقدمہ بھی جھوٹا ہے ، انشاء اللہ اس میں بھی اللہ تعالیٰ ہمیں سرخرو کرے گا ، میں امید کرتا ہوں ، کہ پولیس کسی بھی سیاسی پریشر کو خاطر میں نہیں لائے گی ، اور حق سچ انصاف کے تقاضے پورے کرے گی ، اور ہمیں بے گناہ بھی قرار دے گی کیونکہ اس مقدمہ کی بنیاد ہی جھوٹ پر ڈالی گئی ہے ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے مخالفین کو کہا تھا کہ وہ اس مقدمے کا سچا ہونے کا حلف دیں مگر ان کی طرف سے جواب نہ دینا ہماری بے گناہی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، پولیس پارٹی نہیں بنے گی اور صرف انصاف کے تقاضے ہی پورے کرے گی ، چوہدری شاہد رضا نے مزید کہا کہ حق پر قائم ہیں اور رہیں گے ، اس کے لئے جتنی بھی قربانیاں دینا پڑی دیں گے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
