گجرات( جی پی آئی) مسلم لیگ (ق) ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد طفیل کو نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے بھائی سمیت ہلاک کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد طفیل اپنے جرمنی پلٹ بھائی اعجاز کے ساتھ گاڑی میں سپال کالونی اپنی رہائش گاہ سے نکلے ہی تھے کہ نا معلوم دو موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے دونوں بھائی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے چوہدری محمد طفیل دو دفعہ چیئرمین بلدیہ گجرات بھی رہ چکے ہیں ان کی بہو قمر عامر چوہدری مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر اہم رکن ایم پی اے بھی ہیںمرحومین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی گئیں ہیں پولیس مصروف تفتیش ہے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
