گجرات : ممتاز سپورٹس مین سابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ممبر گوجرانوالہ ریجن ہاکی بورڈ چوہدری عامر اسلم نے سپورٹس کے نام پر دھوکہ کرنے والوں کی شدید مذمت کی ہے ، اور کہا ہے کہ جن لوگوں نے سپورٹس کے نام پر پیسے کھائے ہیں ، ان لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ، چاہیے وہ کتنے بااثر کیوں نہ ہوں اسے قرار واقع سزا ملنی چاہیے ، انہوں نے کہا کہ ہم ڈی سی او گجرات جو کہ اب کھیلوں کی بربادی کا رونا رو رہے ہیں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ از خود نوٹس لیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں اور وہ اس وقت کیوں خاموش تھے جب عوام کا اعتماد لوٹا جا رہا تھا ، انہوں نے کہا کہ ہم اس واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ از خود نوٹس لیں ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
