
چین کے صوبہ ینان میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 20 کان کن ہلاک جبکہ 23 پھنس گئے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکہ چین کے صوبہ ینان کی جنوب مغربی کانٹی شی زونگ میں واقع کوئلے کی کان میں ہوا۔ دھماکے کے باعث 20 کان کن ہلاک ہوگئے جبکہ 23 کان کن کان میں پھنس گئے جن کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
