لالہ موسیٰ : ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ ٹراما سنٹر لالہ موسیٰ کے انچارج مقرر ، چارج سنبھال کر فرائض انجام دینے شروع کر دئیے ، ای ڈی او ہیلتھ گجرات ڈاکٹر خالد فیض نے DCOگجرات کی منظوری کے بعد 18ویں گریڈ میں ترقی پانے والے رورل ہیلتھ سنٹر ولیج ایڈ ہسپتال لالہ موسیٰ کے سینئر میڈیکل افسر ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ کو ٹراما سنٹر لالہ موسیٰ کے ایم ایس کا اضافی چارج دینے کے احکامات جاری کیے ہیں جنہوںنے چارج سنبھال کر اپنے فرائض انجام دینے شروع کر دئیے ہیں ، جبکہ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ نے بتایا کہ ٹراما سنٹر کو اسکے اصل مقاصد ایمرجنسی اور روڈ حادثات میں کار آمد بنانے کے لیے پوری ٹیم کے ساتھ مل کر بھرپور جدوجہد کرینگے ، ٹراما سنٹر کی مشینری اور ضروریات چوری کرنے کے لیے سول سوسائٹی سے بھی تعاون کی اپیل کی جائے گی ، انہوںنے کہا کہ DCOگجرات اور EDOہیلتھ کی ذاتی دلچسپی اور توجہ سے ٹراما سنٹر فنکشنل ہونے کے بعد اب عوام کو مکمل سہولیات بھی جلد فراہم کرے گا ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
