
پاکستان نے ڈرون حملوں سے متعلق میڈیا میں آنیوالی بعض روپوٹس سے متعلق کہاہے کہ اس حوالے سے قومی خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
ذرائع سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کاڈورن حملوں سے متعلق یہی موقف ہے کہ ڈرون حملے ناقابل قبول ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے حکومت پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
