
وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ کراچی میں رینجرز کی گاڑی پر بم حملے کی تحقیقات کے احکامات دے دیئے ہیں۔ وہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی تیسرے دہشت گرد گروپ کے متحرک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جانب الزام تراشی برداشت نہیں کی جائے گی، پچاس لاکھ افغان مہاجرین سیکیورٹی کیلئے مسئلہ ہیں۔
