
کراچی : (جیو ڈیسک)کراچی میں اینٹی وائیلنٹ سیل اور سی پی ایل سی کی مشترکہ کارروائی کے بعد موبائل کمپنی کے مغوی افسر کو بازیاب کرالیا گیا۔ایس ایس پی اے وی سی سی کے مطابق اے وی سی سی اور سی پی ایل سی کی کارروائی کے نتیجے میں اغوا برائے تاوان میں ملوث نوملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ د وملزمان کی شناخت ہوگئی۔ جو ڈیرہ مراد جمالی میں بائیس پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔
