بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کشمیر پریس کلب کا تعزیتی اجلاس راجہ نعیم گل منعقد ہوا اجلاس میں سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ریاض نوید بٹ کے بھائی اور آزادکشمیر کے معروف سینئر صحافی امتیاز احمد بٹ کے چچا محمد صدیق بٹ کی اچانک وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے دعا صبر وجمیل کی گئی۔
اجلاس میں ناصر شریف بٹ ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،طارق محمود ثاقب ،ملک شوکت حسین ،ڈاکٹر طارق شاکر ،عزیز الرحمان ناز،ندیم مرزا،قاضی انصر،ظہور احمدرضا ،جہانگیر پاشا،سلیم ساگر ،عاطف اکرم ،یاسین تبسم ،عابد زبیر ،شیراز مشتاق ،وسیم نذر،راجہ حبیب الرحمن سمیت دیگرنے شرکت کی۔
