گجرات:کمشنر گوجرانوالہ کا آج لالہ موسیٰ میں ہونے والا متوقع دورہ منسوخ ، جبکہ خود سوزی کا اعلان کرنے والی سوسن بی بی کا آڈٹ آفیسر سلیمان نے کیس فارورڈ کرنے سے انکار کر دیا ، ٹی ایم اے ذرائع کمشنر گوجرانوالہ نے آج بلدلہ لالہ موسیٰ میں سپورٹس کیمپلیکس کا افتتاح اور سٹیڈیم کا افتتاح کرنا تھا ، لیکن ٹی ایم اے کے ذرائع کے مطابق سرکاری مصروفیات کے باعث انکا دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے ، کمشنر گوجرانوالہ کے دورہ لالہ موسیٰ کے موقع پر اپنا حق حاصل کرنے کے لیے 2سال سے دربدر پھرنے والی خاکروب سوسن مسیح نے بھی خود سوزی کے پروگرام کو موخر کر دیا ہے اور انکا کہنا ہے کہ کمشنر یا ڈی سی اوکے دورہ لالہ موسیٰ کے موقع پر وہ خود سوزی کرینگی جبکہ آڈٹ آفیسر سلیمان نے سوسن مسیح کی جانب سے خبروں کی اشاعت کے بعد اسکا مسئلہ حل کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے ، اور ٹی ایم اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ آفیسر تعاون کرنے کو تیار نہیں اور معاملہ دن بدن بگڑتا جا رہا ہے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
