ڈنگہ: راولپنڈی کورال طیارہ حاد ثہ میں جاں بحق ہونے والے ایک بدقسمت کا تعلق نواحی گائوں باسریاں سے تھا محمد الطاف ولد حاجی محمد امین کویت میں ایک تعمیراتی کمپنی میں سپر وائزر کی حیثیت سے کام کر رہاتھا وہ چھٹی گذارنے پاکستان اپنے گائوں باسریاں کویت سے براستہ کراچی آرہاتھا ،کراچی سے وہ بھوجا ائیر لائن کے بدقسمت طیارے میں اسلام آباد آنے کے لیے سوار ہوا لیکن اسے زندہ گھر پہنچنا نصیب نہ ہوا اور دوسرے مسافروں کے ہمراہ لقمہ اجل بن گیا محمد الطاف کی عمر تقریباً50برس تھی اور وہ 6بیٹے اور بیٹیوں کا باپ تھا میت مسخ ہو جانے کے باعث شناخت فنگر پرنٹس کی مدد سے کی گئی گذشتہ روز اس کی نماز جنازہ آبائی گائوں باسریاں میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
