
کولمبیا میں تیل کی پائپ لائن پھٹنے سے گیارہ افراد ہلاک اور ستر سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مقامی افراد نے وسطی مغربی صوبے سے گزرنے والی تیل کی پائپ لائن میں سے تیل نکانے کی کوشش کی جس کے دوران تیل لیک ہونے کے باعث پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی۔ حادثے میں گیارہ افراد ہلاک اور ستر سے زیادہ زخمی ہو گئے جن میں سترہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
