
ہنگری میں پولیس نے سابق وزیر اعظم اورحزب مخالف سے تعلق رکھنے والے درجنوں سیاستدانوں کو حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے پر گرفتار کرلیا۔ ان رہنماوں کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب انھوں نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور ارکان پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی ۔یہ رہنما تاحال پولیس کی حراست میں ہیں۔
