کھاریاں :(جیوڈیسک) کھاریاں سروس روڈ کے منصوبے میں اصل رکاوٹ وفاقی حکومت ہے جو کہ کھاریاں کی عوام کو سیاسی انتقامی کاروائی کا نشانہ بنا کر دشمنی کر رہی ہے اس منصوبے کے لئے ایم این اے حلقہ این اے 107ملک جمیل اعوان نے 3سال قبل 92لاکھ روپے کی فنڈ واپڈا کے کام کیلئے ادا کر دئیے ہیں ، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز کھاریاں میں ایم این اے حلقہ پی پی 115چوہدری عرفان الدین نے کھاریاں میں صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا وہ TMAکھاریاں ہال میں تقریب سے خطاب بھی کر رہے تھے ، انہوںنے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے حکمران پہلے دن سے عوام دشمنی کر رہے ہیں ، اور جہاں پر مسلم لیگ ن کے ایم این اے اور ایم پی اے ہیں وہاں پر ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں ، جبکہ ہم اس منصوبے کے لئے صدق دل سے کوششیں کر رہے ہیں ، جسکا منہ بولتا ثبوت ایم این اے ملک جمیل اعوان کی طرف سے واپڈا کے پول شفٹ کرنے کی مد میں 3سال قبل جاری کئے گئے 92لاکھ کے فنڈز ہیں ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
