کھاریاں:(جیوڈیسک) ریڈیو 97کھاریاں کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر شاندار پروگرام کا انعقاد مقامی میرج ہال میں کیا گیا ، جسکا انعقاد میجر کلیم اللہ گیلانی نے کیا ، پروگرام میں منڈی بہائوالدین کے میجر (ر) ناصر ، ہیڈ آفس سے واجد حسین ، محسن کھاریاں ، حاجی شبیر حسین ملک ، صدر پریس کلب کھاریاں نصر اللہ چوہدری ، چوہدری بشارت ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی ، مہمان خصوصی DCOگجرات نوازش علی تھے ان کے ہمراہ ACکھاریاں رضوان محمود ، TMBکھاریاں ملک طارق ضیاء اعوان بھی تھے ، رنگا رنگ پروگرام پیش کئے گئے ، اور نمایاں کارکردگی کی بناء پر RJ,sمیں شیلڈیں بھی تقسیم کی گئیں اور کچھ لوگوں کی پروموشن بھی کی گئی پروگرام میں سینکڑوں خواتین و حضرات اور میڈیا کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
