گجرات: پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع گجرات کے صدر فیضان خالد بٹ اور انفارمیشن سیکرٹری مہر شہباز فاضل نے مشترکہ بیان میں سانحہ کٹھالہ پھاٹک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گجرات پولیس کے نوجوانوں کی شہادت پر ہمیں دلی صدمہ ہے کیونکہ شہید قوم کی امانت ہیں ، اور گجرات کے پولیس ملازمین نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں ، ناقص حکمت عملی کی وجہ سے اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں ، ڈی پی او گجرات اور متعلقہ حکام کو چاہیے کہ وہ ایسی منصوبہ بندی کریں جس سے ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے ، انہوں نے کہا کہ گجرات پولیس کے نوجوانوں کی شہادت عوام کا مرال ڈائون نہیں کر سکتی ، گجرات کے عوام ہمیشہ ایسی کاروائیوں کی مذمت کرتے ہیں اور ہم اس موقع پر شہداء کے ورثاء کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ، اور حکومت پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسے اقدامات کرے جس سے دہشت گردوں حوصلہ پست ہو اور عوام کا تحفظ ممکن ہو ، ڈی پی او گجرات کو چاہیے کہ وہ بھی عوام کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دیں اور دہشت گردی کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کریں ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
