گجرات(جی پی آئی)پریس کلب گجرات کابینہ کا تعزیتی اجلاس گزشتہ روز قائمقام صدر پریس کلب محمد ارشد بٹ کی زیر صدارت ہوا ، تعزیتی اجلاس میں گجرات کے سینئر صحافی پرویز یاسر کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی ، کابینہ کے تمام ارکان نے سینئر صحافی پرویز یاسر مرحوم کو بھرپور الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ، جنرل سیکرٹری پریس کلب عبدالستار مرزا نے کہا کہ پرویز یاسر مرحوم جیسے صحافی صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ، وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے وہ ایک زندہ دل شخصیت تھے ، انہوںنے کبھی بھی کسی کا دل نہیں دکھایا۔
فنانس سیکرٹری پریس کلب عرفان حفیظ کھوکھر نے کہا کہ پرویز یاسر کی صحافتی خدمات کو گجرات کے صحافی ہمیشہ یاد رکھیں گے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہو سکے گا ، جوائنٹ سیکرٹری ارشد علی نے کہا کہ پرویز یاسر ایک خوش اخلاق شخصیت تھے ، وہ دوسروں کے درد کو اپنا درد سمجھتے تھے ، قائمقام صدر پریس کلب محمد ارشدبٹ نے کہا کہ پرویز یاسر مرحوم نے ہمیشہ حق اور سچ پر مبنی صحافت کو فروغ دیا ، وہ عمر بھر عظیم صحافتی اقدار کے لیے مصروف عمل رہے ، ان کے قلم نے ہمیشہ مظلوم اور بے بس مخلوق خدا کے دکھوں اور پریشانیوں کو منظر عام پر لایا وہ ایک عہد سازی شخصیت تھے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
