فیصل آباد (مظھر عباس) امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی کی زیر قیادت لاثانی سیکرٹریٹ سے ”گستاخاہ امریکی فلم کیخلاف” 25 ستمبر بروز دوپھر 1 بجے بھرپور احتجاجی ریلی نکالی جائیگی ۔ اس عظیم الشان ریلی میں فیصل آباد اور گردونواح سے تنظیم مشائخ عظام پاکستان عھدیداران ، لاثانی ویلفئیر فاؤنڈیشن کے عھدیداران اور ممبران ، آل پاکستان صوم و صلٰوتہ کمیٹی ، بین المزاھب امن اتحاد پاکستان اور ماھنامہ لاثانی انقلاب انٹرنیشنل کے ذمہ داران اور اراکین کے علاوہ امیران حلقہ اپنے علاقائی عھدیداران کے ھمراہ قافلوں کیساتھ بھرپور شرکت کریں گے ۔
ریلی لاثانی سیکرٹرٹ غلام رسول نگر سے ہوتی ہوئی فوارہ چوک ، بابر چوک ، گیٹون والا چوک ، سلیمی چوک ، جھال خانوآنہ ، جی ٹی ایس چوک ، ضلع کونس ھال اور پریس کلب سے ہوتی ہوئی چوک گھنٹہ گھر میں اختتام پزیر ہو گی ۔ ریلی کے اختتام پر مقررین اپنے اپنے خیالات کا اظھار بھی فرمائیں گے اور امت محمدیہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی سر بلند ی اور گستاخین اسلام کی تباھی و بربادی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔
