
پولیس کے مطابق راولپنڈی سے استور آتے ہوئے بابو سرٹاپ کے مقام پر نامعلوم افراد نے تین مسافر بسوں کو روک لیا۔ مسلح افراد نے مسافروں کوبسوں سے نیچے اتار کران کی شناخت کے بعد فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں بیس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔ پولیس نےعلاقے کا گھیراؤ کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
