گجرات: پنجاب ٹیچرز یونین ڈویژن گوجرانوالہ کے نائب صدر ملک خالد حسین اعوان آف بھگوال اور انصر پرویز گجر صدر مرکز کھاریاں نے کہا ہے کہ تحصیل گجرات بالعموم اور تحصیل کھاریاں میں بالخصوص ایلیمنٹری ایجوکیشن افسران نے ڈیوٹی پر جانے والی خواتین اساتذہ کو غیر حاضر قرار دے کر پریشان کرنا شروع کیا ہوا ہے ، جبکہ چیف سیکرٹری کے حکم کے تحت امتحانی ڈیوٹی کو فوقیت دینا لازمی قرار دیا گیا ہے ، جبکہ ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز اساتذہ کو سکولوں میں واپس بلا رہے ہیں ، سیکرٹری ایجوکیشن لاہور اور چیئرمین گوجرانوالہ بورڈ کو ایک یاداشت کے ذریعے اپیل کی گئی ہے کہ اگر ان افسران نے اپنی روش نہ بدلی تو ضلع گجرات میں امتحانی ڈیوٹی دینے والے تمام اساتذہ کو واپس بلا لیا جائیگا ، جس کی تمام تر ذمہ داری ان ایلیمنٹری افسران پر ہو گی ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
