گجرات : وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے آ ج یہاں گجرات سے پیپلزپارٹی کے رہنما اور نگ زیب بٹ نے ملاقات کی ـمیاں محمد نوازشریف کی قیادت پر مکمل ا عتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ساتھیو ںسمیت پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان کیا ـاراکین صوبائی اسمبلی عمران ظفر، حافظ میا ںنعمان اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی ناصر بھی اس موقع پر موجود تھے ـمسلم لیگ( ن) میں شمولیت اختیار کرنے والے اورنگ زیب بٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پیپلز پارٹی سے دیرینہ وابستگی رہی ہے لیکن اس پارٹی نے عوام کو مایوس کیا ہے اور ان کے مسائل اور مشکلات حل کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کیا ـانہوںنے کہاکہ عوام کی نگاہیں میاں محمد نوازشریف پر لگی ہیںاور وہی ایسے لیڈ ر ہیں جو ملک اور قوم کو مشکلات کے بھنور سے نکال سکتے ہیں ـانہوںنے کہاکہ پنجاب کے وزیراعلی شہبازشریف دن رات عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور پنجاب کے فلاحی منصوبوں سے عام آدمی مستفید ہو رہاہے ـانہوںنے کہاکہ ہم پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں پارٹی کارکن کی حیثیت سے کام کریں گے او رعلاقے میں پارٹی کو مزید مستحکم بنانے میں اپناکردار ادا کریں گے ـوزیراعلی محمد شہبازشریف نے اورنگ زیب بٹ اور ان کے ساتھیوں کی پاکستا ن مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوے کہاکہ پاکستا ن مسلم لیگ(ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت اور عام آدمی کے معیار زندگی میں بہتری لاناہےـ انہوںنے کہاکہ وسائل شفاف طریقے سے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر صرف کئے جا رہے ہیںـانہوںنے کہاکہ میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں مل کر ملک کو ترقی او ر خوشحالی کی راہ پر گامز ن کریںگے ـ
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
