
یمن : (جیو ڈیسک)یمن میں سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملوں میں القاعدہ کے تئیس ارکان ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فضائی حملوں میں جنوبی صوبے البیدا میں القاعدہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں تئیس شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ یمن نے دہشت گردوں کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
