گجرات (جی پی آئی) 13واں سالانہ عظیم الشان جشن جیلانی بغدادی رحمتہ اللہ علیہ بسلسلہ عرس پاک حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی بغدادی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ منعقد ہوا ، جو کہ آستانہ عالیہ فیضان بغداد گلی نمبر 11مدینہ سیداں میں ہوا ، جس کی صدارت پیر طریقت رہبر شریعت بشیر احمد رضا شاہ قادری چشتی ابوالعلائی جہانگیری ، شکوری آستانہ عالیہ فیضان بغداد کراچی نے کی ، جبکہ یہ محفل خلیفہ مجاز پیر محمد ارشد ہاشمی قادری چشتی منعقد ہوئی ، اس موقع پر ممتاز شخصیات شریک ہوئیں ، نقابت کے فرائض عالمی نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سرانجا م دئیے ، تلاوت کلام پاک قاری محمد زمان نے پیش کی ، جبکہ نعت خواں سید عثمان نقشبندی ، سید محمد امین شاہ ، سید مکرم علی شاہ ، مقدس ہاشمی ، مقرب ہاشمی ، محتشم ہاشمی ، محمد شہزاد ہاشمی نے پیش کی۔
مہمانان گرامی میں پیر صوفی محمد فاضل قادری چشتی نقیبی ، پیر رفیق شاہ منگووال ، پیر صوفی بشیر احمد ، مرزا الیاس جرال ، سید فضیلت شاہ ، سید مہدی شاہ ، ڈاکٹر کامران اختر قادری ، صوفی مظہر حسین شاہ نقیبی ، سید عمران احمد ہاشمی ، صوفی محمد اسلم قادری سرگودھا ، صوفی ارشد حسین قادری چشتی عارفی دولت نگر، اللہ دتہ قلندری قافلہ گلاب شاہی ، پیر سید منیب شاہ سیالوی ، حافظ رضا حسین ، ندیم احمد ، سید رضا مہندی ، سید شاہین ریاض قادری چشتی ، مہر اللہ دتہ قادری چشتی ، سید ربیب شاہ سیالوی ، مشرف حسین ہاشمی قادری ، تنویر حسین ہاشمی قادری ، خلیق احمد جی پی او ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگر نے شرکت کی ، اس موقع پر ملک کے ممتاز قوال بھی تشریف لائے اور سماع کے رنگ پیش کیے ، منتظمین میں سید امیر حمزہ ، خلیق حسین ، طفیل حسین ہاشمی ، وسیم عباس ہاشمی ، سید تسکین عباس شاہ ، قیصر زمان و دیگر شامل تھے ، یہ محفل ساری رات جاری رہی ، رات کے پہلے حصہ میں محفل نعت ، جبکہ دوسرے حصہ میں محفل سماع منعقد ہوئی اور لنگرتقسیم کیا گیا۔
