
کابل (جیوڈیسک) افغان صوبہ پنج شیر کے گورنر کے دفتر پر حملے میں سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 خودکش حملہ آور مارے گئے ، ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
صوبائی ترجمان عبدالکبیر واسق نے ذرایع کو بتایا کہ پولیس یونیفارم میں ملبوس 6 خودکش حملہ آوروں نے گورنر کے دفتر میں داخل ہو کر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسسز نے بروقت کارروائی کر کے حملہ ناکام بنا دیا۔
