
باجوڑ ایجنسی (جیوڈیسک) افغانستان کی سرزمین سے ایک مرتبہ پھر پاکستانی چیک پوسٹ کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
دہشتگردوں کے اس حملے میں پاک فوج کے کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحمان شہید ہو گئے جبکہ 4 جوان زخمی بھی ہوئے۔
پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 10 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کر دیا۔
پاک فوج کی فائرنگ کے بعد کئی دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔
