Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
June 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

پاکستان کا مستقبل

November 13, 2017 0 1 min read
Pakistan
Pakistan
Pakistan

تحریر : طارق حسین بٹ شان
اس میں کوئی شک نہیں کہ پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان نے میاں محمد نواز شریف کی نا اہلی کیلئے اپنی ساری توانائیاں صرف کی تھیں لیکن شائد وہ پھر بھی وہ مقاصد حا صل کرنے سے کوسوں دور ہیں جو انھوں نے میاں محمد نواز شریف کی نا اہلی سے قبل طے کر رکھے تھے۔ان کا خیال تھا کہ میاں محمد نواز شریف کی نا اہلی کے بعد میدان صاف ہو جائے گا اور اقتدار ر ایک پکے ہوئے پھل کی صورت میں ان کی جھولی میں آ گرے گا لیکن بوجوہ ایسا ہو نہیں کا۔لاہور کا حلقہ این اے ١٢٠ جس طرح کے رحجان کا آئینہ دار بنا ہوا ہے اس سے تو یہی متر شح ہو رہا ہے کہ ہنوز دہلی دور است۔ میاں محمد نواز شریف وزارتِ عظمی کی مسند سے اٹھا کر باہر پھینکے جا چکے ہیں جس کے بعد یہ سوال اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ کیا نااہلی کی دو دھاری تلوار سے نیا وزیرِ اعظم محفوظ و مامون ہوگا یا کہ اس کا مقدر بھی گزرے ہوئے وزرائے اعظم کی طرح ہی ہو گا اور کیا جمہوریت پاکستان میں اپنا وجود برقرار رکھ سکے گی۔

اگر ہم اس معرکے کے کرداروں کا بغور جائزہ لیں تو ہمیں یہ جان کر حیرانگی ہوتی ہے کہ اس جمہوری جنگ میں ایک طرف مسلم لیگ لیگ (ن) اور ان کے حواری مولانا فضل الرحمان،میر حاصل بزنجو،،محمود خان اچکزئی اور اسفند ولی یار ہیں جو جمہوری نظام کاتسلسل چاہتے ہیں جبکہ دوسری طرف اسٹیبلشمنٹ کی پروردہ جماعتیں پی ٹی آئی،مسلم لیگ (ق)، عوامی مسلم لیگ اور جماعت اسلامی ہیں جو اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں کو حرفِ آخر تصور کرتی ہیں ۔۔اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ میاں محمد نواز شریف کو حکومت کسی تحفہ میں نہیں ملی تھی بلکہ عوام نے ان پر ووٹوں کی بارش کی تھی ۔انتخابی دھاندلی کے الزامات کی بنیاد پر عمران خان نے وزیرِ اعظم کو مستعفی ہونے پر مجبور کرنے کیلئے اگست ٢٠١٤ میں پاکستان کے اس طویل ترین دھرنے کا آغاز بھی کیا جو ١٢٦ دن جاری رہا ۔اس دھرنے سے امید بندھی تھی کہ پاکستان میں شفافیت اور جوابدہی کا نیا نظام ابھرے گا اور عوام آئین و قانون کی بالا دستی کو محسوس کریں گے لیکن ایسا کچھ بھی نہ ہوا بلکہ کرپشن اور لوٹ مار کا کلچر مزید تواناہوگیا ہے۔

ایمپائر کی انگلی نہ اٹھنے کی وجہ سے پی ٹی آئی کا دھرنا اپنی افادیت کھونے لگا تو اس بات پر اتفاق ہوا کہ ایک کمیشن قائم کیا جائے جو انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرے لہذاسپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں ایک کمیشن تشکیل دیا گیا لیکن پی ٹی آئی دھاندلی ثابت کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی ۔وہ ایسے ثبوت اور شواہد عدالت کو دینے میں ناکام ہو گئی جس پر عدالت پی ٹی آئی کے موقف کو درست تسلیم کر لیتی لہذا پی ٹی آئی کی پٹیشن خارج کر دی گئی۔

پٹیشن خارج ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے پاس کوئی ایسا نعرہ نہیں بچا تھا جس پر وہ اپنی سیاست کو ایک دفعہ پھر فعال کر سکتی۔ اپنی پٹیشن کے خا رج ہونے سے اس کی مقبولیت کو کاری ضرب لگی جس کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتاہے کہ اس کے بعد جتنے ضمنی انتخابات ہوئے اس میں پی ٹی آئی کسی ایک نشست پر بھی کامیابی حاصل نہ کر سکی۔کراچی کے ضمنی انتخا ب میں بھی اسے بہت کم ووٹ ملے حالانکہ ٢٠١٣ کے نتخابات میں وہ کراچی کی دوسری بڑی جماعت بن کر ابھری تھی۔ پی پی پی نے کراچی کا ضمنی الیکشن جیت کر ثابت کیا ہے کہ سندھ میں وہ ہر جماعت کو بچھاڑنے کی اہلیت رکھتی ہے۔

وقت عمران خان پر مہربان ہوا اور پانا لیکس کا جن بوتل سے باہر آ گیاجس سے پی ٹی آئی کو ایک ایسا نعرہ ہاتھ آ گیا جس نے اس کے تنِ مردہ میں ایک دفعہ پھر جان ڈال دی۔ کیا پاناما لیکس عالمی سازش ہے یا اسٹیبلشمنٹ نے جمہوریت پر شب خون مارنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے ابھی تک طے ہونا باقی ہے۔ اس بات کی طے تک پہنچنے کیلئے ہمیں ان جماعتوں کے کردار کو زیرِ بحث لانا ہو گا جو میاں محمد نواز شریف کے خلاف کھڑی ہیں ۔ حکومت کی مخالفت اپوزیشن کا حق ہے لہذا اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں۔ایک زمانہ تھا کہ پی ٹی آئی جنرل پرویز مشرف کے قریب تصور ہوتی تھی اور جنرل پرویز مشرف سے عمران خان کی ملاقاتیں کوئی سر بستہ راز نہیں ہیں۔

جنرل پرویز مشرف کے ریفرینڈم میں انھوں نے ان کی کھل کھلا کر حمائت کہ تھی اور اس بات کا اعتراف انھوں نے اپنی تقاریر میں خود بھی کئی بار کیا ہے۔جنرل پرویز مشرف نے عمران خان کو وزیرِ اعظم بنانے کا وعدہ بھی کر رکھا تھا لیکن عین وقت پر گجرات کے چوہدریوں نے اکھاڑے میں چھلانگ مار کر سارے منصوبے کو غارت کر دیا تھا ۔اس وعدہ خلافی کی وجہ سے عمران خان کے جنرل پرویز مشرف کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے اور وہ میاں محمد نواز شریف کے ساتھ جا ملے تھے ۔٢٠٠٨ کے انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ بھی مسلم لیگ (ن) سے یکجہتی کی ایک کڑی تھی ۔محترمہ بے نظیر بھٹو کی ترغیب پر میاں محمد نواز شریف نے ٢٠٠٨ کے انتخابات میں حصہ تو لے لیا لیکن عمران خان اور محمود خان اچکزئی سے ٢٠٠٨ کی بس چھوٹ گئی تھی جس کا انھیں بڑا قلق تھا۔،۔

گجرات کے چوہدریوںکے بارے میں سب کو علم ہے کہ مسلم لیگ (ق) جنرل پرویز مشرف کے زیرِ سایہ بنی تھی اور مسلم لیگ (ق) کے سارے فیصلے جنرل پرویز مشرف ہی کرتے تھے ۔وزیرِ اعظم میرظفر اللہ جما لی اور پھر شوکت عزیز کی بحثیتِ وزیرِ اعظم نامزدگی بھی جنرل پرویز مشرف کا ہی فیصلہ تھا حالانکہ جماعت کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین تھے ۔ جنرل پرویز مشرف کی وردی جب سپریم کورٹ میں وجہِ تنازعہ بن گئی تو چوہدری پرویز الہی کو بیان دینا پڑا کہ ہم جنرل پرویز مشرف کو دس مرتبہ وردی میں صدر منتخب کریں گے ۔ چوہدری پرویز الہی کے یہ جملے پاکستانی سیاست میں ناقابلِ فراموش رہیں گے۔ یہ بیان ظاہر کرتا ہے کہ چوہدریوں کیلئے فوجی جنتا کے سائے میں سیاست کرنا کتنا آسان ہے ۔ ان کے اقتدار میں آنے کی راہ فوجی چھتری ہے لہذا و ہ اسٹیبلشمنٹ کے بغیر ر سیاست کا تصور نہیں کر سکتے۔ جنرل پرویز مشرف کی بنائی گئی جماعت مسلم لیگ (ق) کو جب ٢٠٠٨ کے انتخابات میں حسبِ توقع نشستیںنہ ملیں اور این آر کے مطابق وردی اتار دی تو پھر چوہدری برادران نے بھی آنکھیں دکھانی شروع کر دیں جس سے مسلم لیگ (ق) پر جنرل پرویز مشرف کی گرفت کمزور پڑ گئی۔

اب سپہ سالارشفاق پرویز کیانی تھے لہذا چوہدری برادران کی سوچ میں تبدیلی کو بآسانی سمجھا جا سکتا تھا۔۔شیخ رشید احمد فوج کے ترجمان سمجھے جاتے ہیں۔جماعت اسلامی فوج کا بغلی بچہ ہے لہذا ان سب نے جس طرح پانا ما لیکس پر آسمان سر پر اٹھایا تھا وہ اسٹیبلشمنٹ کی سازشی تھیوری کو تقویت بخش رہا ہے ۔ان جماعتوں کیلئے ایک ہی راستہ ہے کہ کوئی طالع آزما ان کے دل میں پلنے والی خواہشات کو حقیقت کا جامہ پہنا دے۔شیخ رشید جنرل ضیا الحق، مسلم لیگ (جونیجو) ،مسلم لیگ (ن)،جنرل پرویز مشرف ،مسلم لیگ (ق) کا ہراول دستہ رہے ہیں۔میاں نواز شریف پر اس وقت جتنے الزامات ہیں وہ اس دور کے ہیں جب شیخ رشید ان کے ہمنوا اور دست وبازو تھے لہذا کرپشن کی کہانی سے وہ بھاگ نہیں سکتے۔ اس وقت تو وہ نواز شریف کی محبت اور پی پی پی کی مخالفت میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے خلاف ایسے الفاظ استعمال کیاکرتے تھے جھنیں صفحہ قرطاس پر اتارنے کیلئے قلم بھی آمادہ نہیں ہوتا لیکن آج وہی کرپشن کے خلاف مورچہ زن ہیں۔

سوال کرپشن کا نہیں ہے بلکہ اس اقتدار کا ہے جو شیخ رشید سے روٹھ چکا ہے۔انھیں کل اپنی نشست جیتنے کیلئے میاں محمد نواز شریف کی ضرورت تھی جبکہ آج عمران خان کا کندھا درکار ہے۔اسٹیبلشمنٹ کے چہیتے اقتدار کے حصول کیلئے یکجا ہیں لیکن نعرہ کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کا ہے۔کرپشن کا خاتمہ میاں محمد نواز شریف کی نا اہلی میں مضمر نہیں ہے بلکہ ان قوانین کے نفاذ میں ہے جسے نافذ کرنے میں کوئی بھی سنجیدہ نہیں ہے۔شورو غوغہ تھم جائیگا تو پھر وہی شب و روز ہوں گے ، وہی ہم ہوں، ہماری اشرافیہ ہوگی اور عوام کی بد بختی ہوگی۔ہم نے ایسے تماشے ماضی میں بھی دیکھے تھے اور آئیندہ بھی دیکھیں گے۔عوام کے ٹھکرائے ہوئے سیاستدان پچھلے دروازے سے اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن انھیں منہ کی کھانی پڑیگی کیونکہ عوام باشعو ہیں اور جمہوریت کے تسلسل میں پاکستان کا مستقبل دیکھ رہے ہیں۔

Tariq Hussain Butt Shan
Tariq Hussain Butt Shan

تحریر : طارق حسین بٹ شان
(چیرمین) مجلسِ قلندرانِ اقبال

Share this:
Tags:
Future imran khan Nawaz Sharif pakistan pti Tariq Hussain Butt Shan پاکستان پی ٹی آئی عمران خان مستقبل نواز شریف
Javed Hafeez - Rehman
Previous Post افغان دہشتگردوں کا پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ، کیپٹن اور ایک سپاہی شہید
Next Post کیا نواز شریف اور ثناء اللہ ارتدادی ہو گئے ہیں
Nawaz Sharif

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close