
کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں مسلح طالبان نے افغان انٹیلی جنس کی عمارت پر حملہ کیا جس میں 5 حملہ آوروں اور 4 افغان اہلکار ہلاک اور 30 سے زائد شہری زخمی ہوئے۔
افغانستان کے صوبے وردک میں 6 مسلح طالبان جنگجووں نے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کی عمارت پر حملہ کیا جس میں 4 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے، افغان صوبائی ترجمان کے مطابق جوابی فائرنگ میں 5 طالبان بھی مارے گئے۔
