
نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے ملحق ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر میں ہندو مسلم جھڑپوں میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بھارتی حکام کے مطابق مظفر نگر میں 2 دن سے جاری تشدد اور آتشزنی کے واقعات کے بعد حالات کشیدہ ہیں اور پورے شہر میں غیر معینہ کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، جبکہ جھڑپوں کا سلسلہ کئی گاوں تک پھیل گیا ہے۔
فسادات روکنے میں ناکامی پر حکمراں جماعت سماج وادی پارٹی کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔ فساد کو روکنے کیلئے دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات بھی دے دیئے گئے ہیں۔ مظفر نگر کے علاقے ابوپیرا میں گولی لگنے سے ایک صحافی راجیش ورما بھی ہلاک ہو گیا۔
