
کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں امن کونسل کے مشیر پر خودکش حملہ ہوا ہے، حملے میں معصوم استنک زئی محفوظ رہے جبکہ ایک شہری ہلاک ہوگیا۔
افغانستان کے دار الحکومت کابل کے مغربی علاقے میں افغان امن کونسل کے مشیر محمد معصوم استنک زئی پر خود کش حملہ ہوا۔ پولیس کے مطابق حملے میں ایک شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ واقعے کی تحقیقات کی جاری ہیں۔
