
کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے شورش زدہ علاقوں میں رہائش پذیر خاندانوں کے بچوں کو تعلیمی سہولیات میسر نہ ہونے سے انکا مستقبل تاریک ہے۔
بعض تو جرائم پیشہ افراد کے ہتھے چڑھ جاتے اور کئی نشہ کرتے ہیں۔ ایسے بچوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ انکی بحالی کیلئے سرگرم ادارے فنڈز کی کمی کے سبب معاونت نہیں کر سکتے۔
