
بگرام (جیوڈیسک) مشرقی افغانستان میں خود کش حملے سے چھ نیٹو فوجیوں سمیت اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے۔
افغان صوبہ پروان کے ضلع بگرام میں خود کش حملہ آور نے غیر ملکی فوجیوں کے ایک قافلے پر حملہ کیا جس سے چھ نیٹو، دو افغان پولیس اہلکار جبکہ گیارہ شہری جاں بحق ہو گئے۔
زخمیوں کی تعداد سات بتائی گئی ہے، زوردار دھماکے میں کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ نیٹو حکام نے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی شناخت ظاہر نہیں کی، دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔
