
نیویارک (جیوڈیسک) امریکا کے سب سے بڑے شہر نیویارک میں بھی ایک شخص میں ایبولا وائرس کی تشخیص ہو گئی، مریض افریقہ کا دورا کر کے آیا تھا۔
امریکی شہر نیویارک میں حکام کا کہنا ہے کہ حال ہی میں مغربی افریقی ملک گنی کا سفر کرنے والے ایک ڈاکٹر کے ایبولا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ 33 سالہ متاثرہ ڈاکٹر کریگ سپنسر ایک فلاحی تنظیم سے منسلک ہے۔
ان کی طبعیت جمعرات کو خراب ہوئی، نیویارک میں ایبولا کا یہ پہلا کیس ہے، اقوام متحدہ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق مہلک وائرس دنیا بھر میں 4 ہزار 8 سو77 افراد کا شکار کر چکا ہے۔
