
نیویارک (جیوڈیسک) امریکا سمیت متعدد ممالک میں سورج کو جزوی گرہن لگا، لوگوں کی بڑی تعداد اس منفرد منظر سے محظوظ ہوئی۔
گرہن کے باعث سورج کا 35 فیصد حصہ 2 گھنٹے تک تاریک رہا، بچوں اور بڑوں کی کثیر تعداد مختلف آلات کے ذریعے اس منفرد منظر کو دیکھنے پارکوں اور میدانوں میں جمع تھی۔
سورج گرہن امریکی ریاست کیلی فورنیا سمیت کینیڈا اور میکسیکو میں بھی دیکھا گیا، ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اس منفرد نظارے کو دیکھنے کے لیے لوگوں کو اب 21 اگست دو ہزار سترہ تک انتطار کرنا ہو گا۔
