Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

افضل گورو شہید کا عدالتی قتل

February 9, 2014February 9, 2014 0 1 min read
Mumtaz Awan
Afzal Guru
Afzal Guru

جس قوم میں شہید مقبول بٹ اور شہید افضل گورو جیسے جیالے تختہ دار کو خوشی خوشی چوم لیں اس قوم کو بندوق اور ظاقت کے بل پر خریدنا ، زیر کرنا یا غلام بنانا ممکن نہیں۔1947سے وقتا فوقتا کشمیری قوم پر متعدد مواقع پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے، کشمیریوں کی مبنی برحق جدوجہد کو دبانے کے لئے سامراجی اور آمریت پر مبنی حربے آزمائے گئے۔9 فروری 2013کو رات کے اندھیرے میں تمام مسلمہ انسانی اقدار ، عدل و انصاف کے تقاضوں اور انسانی جذبوں اور رشتوں کو بڑی بے دردی سے پامال کرکے جس طرح ایک کشمیری سپوت محمد افضل گورو کو تختہ دار پر لٹکایا گیا اس سے بھارت کے ارباب اقتدار نے دنیا کو یہی پیغام دیا کہ وہ طاقت کے بل پر کچھ بھی کر گزرنے سے دریغ نہیں کرسکتی اور اس انسانیت سوز واقعہ سے بھارتی عدلیہ انصاف اور جمہوریت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہو گیا۔ بھارت ظلم و جبر کی پالیسی ، قدغنیں، گرفتاریاں، نظر بندیاں اور مظلوم کشمیریوں کو تختہ دار پر لٹکانے کے غیر جمہوری اور نا انصافیوں پر مبنی حربوں سے کشمیری عوام کو مغلوب نہیں کرسکتا۔ کشمیری قوم اپنے اوپر ڈھائے جا رہے مظالم کو کبھی بھول نہیں پائیگی۔ لاکھوں کشمیریوں نے اپنی جانوں کا بازی لگاکر مادر وطن کی آزادی کیلئے قربانیاں دی ہیں

لیکن اس فہرست میں فرزند کشمیر محمد افضل گورو کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ9 فروری 2013 کے روز انہیں تختہ دار پر لٹکایا گیا ان کی جسد خاکی کو بھی بھارتی حکمرانوں نے واپس کرنے اور انہیں شایان شان طریقے پرتجہیز و تکفین سے محروم رکھنے کا مذموم کھیل کھیلا۔کشمیری رہنما افضل گورو کی پھانسی بھارت میں ظالمانہ عدالتی قتل ہے، گواہوں کی عدم دستیابی کے باوجود افضل گورو شہید کو ٹرائل کیا گیا اور ایسے جرم میں سزا دی گئی جس سے ا سکا کوئی تعلق نہیں تھا۔ پھانسی،بھارتی جمہوریت اور نام نہاد سیکولرازم کے منہ پر طمانچہ ہے۔ تختہ دار کو چومنے والے فرزند کشمیر محمدافضل گورو نے بھی قوم کشمیراور دوسرے لاکھوں شہداء ہی ہمارے اصل ہیرو ہیں۔ تحریک آزادی کے جیالوں کو یاد رکھنا زندہ اقوام کا شیوہ ہے۔شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کی پھانسی کے 29 سال بعد ایک اور کشمیری نوجوان محمد افضل گرو کو بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کی سازش کے الزام میں تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی۔ بھارتی صدر پرنب مکھرجی کی طرف سے رحم کی اپیل مسترد ہونے پر افضل گورو کو ہفتے کی صبح پانچ بجکر پچیس منٹ پر پھانسی دیدی گئی۔

تہاڑ جیل حکام نے پھندے کے لیے رسی ریاست بہار سے اور جلاد پڑوسی شہر میرٹھ سے تہاڑ جیل میں منگوایا گیا تھا۔نئی دہلی کے نواح میں واقع تہار جیل میں افضل گرو کی سزائے موت پر عمل درآمد کے موقع پر چند حکام و اہلکار موجود تھے۔ بسابق پھل فروش 50 سالہ افضل گورو کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سو پور سے تھا۔ اس پر 2001 میں پارلیمنٹ پر حملے کی سازش اور حملہ آور عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کا الزام تھا۔ بھارت نے الزام عائد کیا تھا کہ حملہ آوروں کو پاکستانی انٹیلیجنس کی حمایت حاصل تھی۔ یہ حملہ پاکستان اور بھارت کو جنگ کے دہانے پر لے گیا تھا اور دونوں ملکوں نے تقریبا آٹھ ماہ تک دس لاکھ فوجی اپنی سرحدوں پر تعینات رکھے تھے۔تیرہ دسمبر 2001 کو پانچ مسلح باغیوں نے بھارتی پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا تھا۔ اس حملے میں آٹھ پولیس اہلکار اور ایک مالی ہلاک ہو گیا تھا جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تمام حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔ اس حملے میں زخمی ہونے والا ایک صحافی کچھ مہینوں بعد ہلاک ہو گیا تھا۔ گرو کے خلاف سزائے موت کے فیصلے پر احتجاج بھی ہوتا رہا۔اس کی سزائے موت پر عملدرآمد بارہا مخر کیا گیا اور اس نے صدر کو بھیجی گئی اپنی رحم کی اپیل میں اپنی قید کو انصاف کا جنازہ نکلنے کے مترادف قرار دیا تھا۔انسانی حقوق کا ایک گروپ اس کی رہائی کے لیے مہم چلاتا رہا ہے۔

اس گروپ میں وکلا بھی شامل تھے، جن کا کہنا تھا کہ اس کے مقدمے میں جھوٹے شواہد سمیت بڑی پیچیدگیاں تھیں۔ افضل گرو کو بھارتی سپریم کورٹ نے 2004 میں پھانسی کی سزا سنائی تھی اور اسے اکتوبر 2006 میں پھانسی دی جانی تھی تاہم رحم کی اپیل دائر کیے جانے کی وجہ سے پھانسی کی سزا پر عمل درآمد نہیں کیا گیا تھا۔ رحم کی اپیل مسترد کیے جانے کے بعد افضل گرو کونو فروری کو پھانسی دی گئی۔افضل گورو مقبوضہ کشمیر کے قصبے سوپور کے متوسط خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ دوران تعلیم انہیں سکول میں بھارتی یوم آزادی کی پریڈ کی قیادت کے لیے چنا جاتا تھا۔ بارہویں جماعت کے بعد ان کا رابطہ کشمیری حریت پسندوں سے ہوا۔ سری نگرمیں بھارتی فوج کے ہاتھوں خواتین کی عصمت دری کے واقعے سے انہیں صدمہ پہنچا جس کے بعد انہوں نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ میں شمولیت اختیار کر لی۔کچھ عرصہ بعد انہوں نے ہتھیار ڈال دیے اور پرامن زندگی کا آغاز کیا۔ اس دوران انہوں نے اکنامکس میں ڈگری لینے کے بعد دلی میں بینک آف امریکا میں نوکری کر لی۔ انیس سو اٹھانوے میں شادی کے بعد افضل گرو نے دوائیوں کا کاروبار شروع کر دیا۔سن دو ہزار میں بھارتی فوج نے انہیں پوچھ گچھ کے لیے گرفتار کیا اور بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس واقعے نے ان کے دل میں بھارت کے خلاف مزید نفرت پیدا کر دی۔

Indian Parliament
Indian Parliament

بھارتی پارلیمنٹ حملہ کیس میں کشمیری نوجوان محمد افضل گورو کے لیے پھانسی سے دو روز قبل ہی تہاڑ جیل میں قبر تیار کر لی گئی تھی۔ تہاڑ جیل کے ڈائریکٹر جنرل وملا مہرا نے بتایا کہ محمد افضل گورو کو پھانسی کے بعد تہاڑ جیل کے احاطے میں دو دن پہلے سے تیار کی گئی لحد میں انہیں اتار کر سپرد خاک کیا گیا۔ جس وقت انہیں پھانسی دی جارہی تھی وہاں ایک ڈاکٹر، ایک مجسٹریٹ اور جیل حکام کے چند افسران سمیت 8 افراد تھے جن میں ایک مولوی بھی تھے۔ پھانسی کے بعد مذکورہ مولوی نے انکی نماز جنازہ پڑھائی۔ انہوں نے بتایا کہ گورو انتہائی ہشاش بشاش اور صحت مند تھا، انہیں صبح پانچ بجے جگا کر چائے پیش کی گئی تاہم انہوں نے پہلے نما زادا کی۔ اس کے بعد ایک ڈاکٹر نے ان کا چک اپ کرایا گیا اور اسکا بلڈ پریشر چک کیا گیا۔ تاہم ڈاکٹر جنرل نے کہا کہ انہوں نے کوئی آخری خواہش ظاہر نہیں کی اور جب انہیں تختہ دار کی طرف لے جایا جارہا تھا تو اس وقت وہ بالکل پرسکون تھا۔ زندگی کے آخری لمحات میں افضل بہت ہی صبروتحمل کا مظاہرہ کررہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پھانسی دینے کے دس منٹ بعد ڈاکٹر نے ان کی نبض دیکھ لی اور انہیں مردہ قرار دیا۔ رات 8 بجے گورو کو پھانسی دینے سے متعلق آگاہ کیا گیا جس کے بعد انہوں نے رات کا کھانا نہیں کھایا البتہ وہ را ت بھر عبادت کرتے رہے۔ صبح کے پانچ بجے جیل حکام کے چند افسران تہاڑ جیل کے گیٹ نمبر3کے متصل ان کے کمرے میں گئے اور اس وقت وہ عبادت میں مشغول تھے۔

اس کے بعد انہوں نے نہایا، نماز ادا کی۔ اس کے بعد انہیں تہاڑ جیل میں ہی اس جگہ لیا گیا جہاں انہیں پھانسی دینی تھی اور ٹھیک 8 بجے انہیں مردہ قرار دیا گیا۔ افضل گورو کے بڑے بھائی ہلال احمد گورو نے کہا ہے کہ افضل نے سرینگر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں اجتماعی ریپ کے واقعہ کے ردعمل میں ہتھیار اٹھائے۔ افضل گورو کے سچ پر بھارتی فوج کے میجر نے کہا کہ افضل کی باتوں سے میں خود کو گنہگار سمجھنے لگا ہ ہوں۔شہید افضل گورو کے بڑے بھائی ہلال احمد گورو نے بتایا کہ افضل گوروبڑا شرمیلا تھا۔ میں انیس سو نوے میں بارڈر کراس کر کے مظفرآباد گیا۔ جب میں نے سنا کہ افضل بھی ڈاکٹری کی ڈگری ادھوری چھوڑ کر وہاں عسکری تربیت کے لیے گیا ہے تو میں فکر مند ہوا۔ میں جانتا تھا کہ وہ بہت شرمیلا ہے، اسے کوئی بھی بہکا سکے گا۔ میں نے کیمپوں میں ڈھونڈا تو نہیں ملا۔ آخر کار میں نے اسے کیمپوں سے باہر ایک سلائی سینٹر میں دیکھا کہ سو رہا ہے۔ اس نے کہا کہ کیمپ میں جگہ نہیں ملی۔میں نے پوچھا تو کیوں آیا تو جواب میں اس نے سرینگر کے چھانہ پورہ میں انڈین فورسز کے ہاتھوں اجتماعی ریپ کا واقعہ سنایا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے نے اس کو بندوق کی طرف دھکیلا تھا۔ مظفرآباد سے واپسی پر جب عسکری جماعتوں کے درمیان گروہی تصادم نے ہم سب کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا تو افضل پھر سے پڑھائی میں جٹ گیا۔ لیکن آرمی کیمپ پر مسلسل حاضری کی پابندی اور وہاں ہمارے ساتھ ہونے والے سلوک نے اس کو جنجھوڑ کے رکھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ سچ اس بے باکی سے بولتا تھا کہ ایک دن آرمی کیمپ میں حاضری کے دوران میجر راجموہن نے اس کے ساتھ علیحدہ بات کی تو افضل نے ساری صورتحال کا نقشہ اس کے سامنے رکھ دیا۔ بعد میں اس میجر نے دو ماہ کے لیے رخصت لے لی اور گاں کے ایک بزرگ سے یہ کہہ کر گیا کہ افضل کی باتوں سے وہ خود کو گنہگار سمجھنے لگا ہے۔ افضل گورو کو پھانسی انصاف کا قتل ہے۔ تحریک آزادی کشمیر میں حصہ لینے والوں کو گرفتار کر کے عمر قید کی سزائیں سنانا اور پھانسی کے پھندے پر لٹکانا بین الاقوامی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے، پوری کشمیری و پاکستانی قوم افضل گورو سے محبت اور ان کا احترام کرتی ہے انہیں پھانسی کے پھندے پر لٹکانا پوری کشمیری قوم پر حملہ ہے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جاری ہے اور جاری رہے گی۔ بھارتی عدلیہ کشمیریوں کے معاملے میں انتہائی جانبداری سے کام لے رہی ہے کشمیریوں کے حق میں اٹھنے والی ہر آواز کو دبانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ افضل گورو کوئی جرائم پیشہ شخص نہیں بلکہ وہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کا ایک زبردست ہیرو ہے جس نے اپنے قومی کاز کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ افضل گورو کی پھانسی سے مذموم اقدامات سے تحریک آزادی جموں کشمیر کو ختم نہیں کیا جاسکتا ۔بھارتی عدلیہ کشمیریوں کے معاملہ میں انتہائی جانبداری سے کام لے رہی ہے۔ کشمیریوں کے حق میں اٹھنے والی ہر آواز کو دبانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

پوری کشمیری وپاکستانی قوم افضل گورو سے محبت اور ان کا احترام کرتی ہے۔حریت کانفرنس(ع) مقبوضہ کشمیر نے مقبول بٹ اور افضل گورو کے جسد خاکی ان کے لواحقین کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے اس سلسلہ میں دستخطی مہم کا آغاز کر دیا ہے اور بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح پاکستانی حکومت نے بھارتی قیدی سربجیت سنگھ کی لاش کو بھارتی حکومت اور ان کے لواحقین کے حوالے کیا اسی طرح محمدمقبول بٹ اور محمد افضل گورو کے جسد خاکی کو بھی کشمیر ی قوم کو واپس کیاجائے۔ دونوں کشمیری عوام کے عظیم قائد تھے جنہوں نے و کشمیری عوام کی آزادی کے خاطر سرجھکانے کے بجائے شہادت کو ترجیح دی۔ ان کی قربانیوں کی حفاظت کرنا ہم سب کا اولین فرض ہے۔

Mumtaz Awan
Mumtaz Awan

تحریر:ممتاز اعوان
برائے رابطہ:03215473472

Share this:
Tags:
Afzal Guru gallows happy martyr murder افضل گورو تختہ دار خوشی شہید عدالتی قتل مسلمہ
Previous Post حاجی محمد صدیق نماز فجر کے وقت مسجد میں انتقال کر گئے
Next Post افضل گورو کی پھانسی
Samjhauta Express

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close