
پیرس (جیوڈیسک) ائیر بس کا نیا طیارہ اے 350 آج پہلی تجرباتی پرواز پر روانہ ہو گیا، جو طولوز کی فضاوں میں 4 گھنٹے تک اڑان بھرے گا،فرانس کے شہر طولوز سے روانہ ہونے والا A350 ہلکے کمپوزٹ میٹرئیل سے تیار کیا گیا ہے۔
جس سے ایندھن کی لاگت میں کمی آئے گی۔ اے 350 فضائی سفر کے کرائے میں کمی لانے کا سبب بھی بنیں گے، نئے ائیربس کا مقابلہ امریکی فضائی کمپنی بوئنگ کے ڈریم لائنز سے اے 350 کی تجرباتی پرواز میں برطانوی اور فرانسیسی پائلٹ کے ساتھ 3 انجیئیرز سوار ہیں۔
