
بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں ایکسپریس وے پر گہری دھند کے باعث کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثات میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
مشرقی صوبے جیانگ ڑو کے شہر Yanchen میں دھند کے باعث حد نظر کم ہونے سے ایکسپریس وے پر 4 مختلف حادثات ہوئے، جن میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ھسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حادثوں کے وقت حد نگاہ انتہائی کم تھی۔
