کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ساحل محمڈن فٹ بال کلب کورنگی کے زیر اہتمام آل کراچی دین محمد بیفٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 24مارچ2013ء سے لانڈھی اسٹار فٹ بال اسٹیڈیم کورنگی نمبر5 میں ہوگا۔
ٹورنامنٹ میں کراچی کی معروف 32 ٹیمیں مد مقابل ہونگی ،ٹورنامنٹ کی آرگنائزینگ کمیٹی نے شرکت کی خواہش مند فٹ بال کلبوں سے ٹورنامنٹ سیکریٹری ابوالحسن سے جلد ازجلد رابطے کرنے کی ہدایت کی ہے۔
