Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اللہ کا انعام معافی

March 19, 2013 0 1 min read
Ahlla
Ahlla
Ahlla

اچھاتم بتاؤاللہ تعالیٰ نے انسان کوسب سے بڑا تحفہ کیا دیاتھا وہ مسکرائے اور میری طرف دیکھا میں سوچ میں پڑگیا’وہ اس دوران میری طرف دیکھتے رہے میں نے تھوڑی دیر سوچا اور عرض کیا شعور انہوں نے انکار میں سرہلادیا میں نے عرض کیا عقل وہ فوراً بولے شعوراورعقل دونوں ایک ہی چیز ہیں میں نے مزید سوچا اور عرض کیا آکسیجن، سورج کی روشنی، پانی ، خوراک اور جمالیاتی حسن انہوںنے ناںمیں گردن ہلادی۔

میںنے عرض کیا”تعمیرکافن، انسان کائنات کی واحدمخلوق ہے جوپتھروں کو ہیرے کی شکل دے سکتی ہے ،جومٹی کامحل بنا سکتا ہے اورجوریت کے ذروں کوشیشے میں ڈھال سکتاہے۔ وہ مسکرائے اور انکار میں سرہلادیا۔ میں نے اس کے بعدانسان کی تمام خوبیوں اور صلاحیتوں کانام لینا شروع کر دیا لیکن وہ انکار میں سرہلاتے رہے یہاں تک کہ میں تھک گیااوربے بسی سے ان کی طرف دیکھنے لگا،وہ مسکرائے اور نرم آوازمیں بولے آپ نے انسان کی جن خوبیوں اور صلاحیتوں کا ذکرکیا وہ تمام اللہ تعالیٰ کی دین ہیں۔

جب تک اللہ تعالیٰ چاہتا ے یہ خوبیاں قائم ودائم رہتی ہیں لیکن جب اللہ تعالیٰ ناراض ہوجاتا ہے توانسان فرعون ہویانمرود ،اس کی خوبیاں اس کی خامیاں بن جاتی ہیں اور وہ دنیا میں زندہ لاش بن کررہ جاتاہے۔ میں خاموشی سے سننے لگا،وہ بولے میں آپ کو اس سب سے بڑے تحفے کے بارے میں بتاتاہوں جو اللہ تعالیٰ نے انسان کوعطاکیا میں ہمہ تن گوش ہوگیا ،وہ بولے قدرت نے انسان کواللہ تعالیٰ کوخوش کرنے کی صلاحیت سے نواز رکھاہے، دنیاکی کوئی دوسری مخلوق،کوئی خاکی یا نوری پیکر اس خوبی کی مالک نہیں۔

میں نے حیرت سے پوچھا جناب میں آپ کی بات نہیں سمجھا وہ بولے مثلاً تم چاندکولے لو،اللہ تعالیٰ نے جب کائنات بنائی تواس نے چاندمیں ایک پروگرام فیڈکردیا اورچانداب تک اس پروگرام کے تحت چمک رہاہے اور جب تک قدرت پروگرام نہیں بدلے گی یہ چاند اسی طرح چمکتار ہے گا’ آپ سورج، ستاروں اورسیاروں کولے لیجئے، زمین کی حرکت کولیجئے، ہواؤں، فضاؤں،ندیوں اورنالوں کولے لیجئے، دریاؤں،سمندروں اورپہاڑوں کولے لیجئے،زلزلوں،طوفانوں اور سیلابوں کو لے لیجئے یہ تمام ایک پروگرام کے تحت چل رہے ہیں اور قدرت یہ پروگرام فیڈکرکے ان سے لاتعلق ہوگئی۔

وہ خاموش ہوگئے۔میں نے عرض کیا”جناب میں اب بھی آپ کانقطہ نہیں سمجھ سکا” وہ بولے”دنیاکاکوئی پہاڑ،کوئی درخت،کوئی جانور،کوئی ستارہ اور کوئی سیارہ اللہ تعالیٰ کوخوش نہیں کرسکتا لیکن انسان کواللہ تعالیٰ نے اس خوبی سے نواز رکھاہے کہ وہ اپنے رب کی خوشنودی حاصل کرسکتاہے،وہ اسے راضی کرسکتاہے۔ میں نے عرض کیا”جناب میں یہی توآپ سے پوچھ رہاہوں وہ مسکرائے اور بولے لیکن اس نقطے کوسمجھنے کے لئے مجھے پیچھے تاریخ میں جاناپڑے گا۔

Hazrat Adam
Hazrat Adam

میں خاموشی سے سننے لگا۔وہ بولے آپ شیطان اور حضرت آدم کا واقعہ دیکھئے۔اللہ تعالیٰ نے شیطان کوحکم دیاوہ انسان کوسجدہ کرے، شیطان نے حکم عدولی کی،اللہ تعالیٰ اس سے ناراض ہوئے اوراسے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے راندہ درگاہ کردیا۔ شیطان آسمانوں سے اترااور کروڑوں سال سے ز مین پرخوار ہورہاہے جبکہ اس کے مقابلے میں اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم کوگندم کادانہ چکھنے سے منع فرمایا۔

حضرت آدم نے بھی اللہ تعالیٰ کے حکم کی خلاف ورزی کی۔اللہ تعالیٰ ان سے بھی ناراض ہوئے اورانہیں بھی آسمان سے زمین پربھیج دیالیکن حضرت آدم کے رویے اور شیطان کے رویے میں بڑافرق تھا۔وہ دم لینے کے لئے رکے اور دوبارہ گویاہوئے شیطان زمین پرآنے کے باوجوداپنی بات پر اڑارہاجبکہ حضرت آدم کواپنی غلطی کااحساس ہوااوروہ اللہ تعالیٰ سے توبہ کرنے لگے۔

وہ سجدے میں پڑے رہتے تھے روتے جاتے تھے اوراللہ تعالیٰ سے اپنی کوتاہی ،اپنی غلطی،اپنے جرم اور اپنے گناہ کی معافی مانگتے جاتے تھے، حضرت آدم کی توبہ کا یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہاجب تک اللہ تعالیٰ نے ان کی توبہ قبول نہ کرلی اورمشیت ایزدی ان سے راضی نہ ہوگئی۔ وہ خاموش ہوگئے، ہمارے درمیان خاموشی کے بے شمارپل گزر گئے، جب یہ وقفہ طویل ہوگیا تومیں نے عرض کیا”جناب میں اب بھی آپ کی بات نہیں سمجھا” وہ مسکرائے اور نرم آواز میں بولے”اللہ تعالیٰ کاانسان کے لئے سب سے بڑاانعام توبہ ہے۔

انسان اس انعام ،اس تحفے کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی ذات کوراضی کرسکتاہے اور وہ اللہ جواپنے بندے کی کسی خطا، کسی جرم، کسی کوتاہی اور کسی گناہ سے ناراض ہوتاہے وہ اللہ تعالیٰ بندے کی توبہ سے مان جاتاہے اوراس بندے پراپنے رحم، اپنے کرم اور اپنی محبت کے دروازے کھول دیتاہے اور یوں انسان سکون میں چلاجاتاہے۔ وہ رکے اور بولے ”جب تک انسان کواللہ کی محبت، کرم اور رحم نصیب نہیں ہوتا،اس وقت تک انسان کوسکون،آرام، چین، خوشی اورمسرت حاصل نہیں ہوتی ۔خوشی،خوشحالی اور سکون اللہ کی رضامندی سے منسلک ہے اورجوشخص جوقوم اور جوطبقہ اللہ تعالیٰ کی رضامندی سے محروم ہوجاتاہے،اس کا سکون،خوشی اور خوشحالی چھن جاتی ہے۔

چنانچہ جب بھی انسان کا رزق تنگ ہوجائے،اس کادل مسرت اورخوشی سے خالی ہوجائے ،وہ چین اور سکون سے محروم ہوجائے اور اسے زندگی میں ایک تپش،ڈپریشن اور ٹینشن کااحساس ہوتواسے چاہئے وہ اللہ تعالیٰ کے حضورجھک جائے۔وہ کثرت سے توبہ کرے اور وہ اللہ تعالیٰ کوراضی کرے۔”میں خاموش رہا وہ بولے”یہ سکون کا ایک نسخہ ہے۔سکون کادوسرانسخہ معافی ہے، ہم لوگ دن میں اوسطاً سوسے تین سوتک غلطیاں کرتے ہیں ۔اگرہم ہرغلطی پرمعذرت کواپنی روٹین بنالیں،ہم نے جلدبازی،بے پروائی،نفرت، غصے،تکبراور ہٹ دھرمی میں جس شخص کاحق مارا،ہم نے جس کونقصان پہنچایااور ہم نے جس کوڈسٹرب کیاہم اگرفوراً اس شخص سے معافی مانگ لیں توبھی ہماری زندگی میں سکون، آرام اورخوشی آسکتی ہے۔

Islam
Islam

ہمیں معافی مانگنے میں کبھی کوتاہی نہیں برتنی چاہئے کیونکہ معافی وہ چٹان ہے جس کے نیچے سکون، خوشی اور خوشحالی کے چشمے چھپے ہیں اورجب تک ہم یہ چٹان نہیں سرکائیں گے،ہم خوشی خوشحالی اور سکون کاٹھنڈاپانی نہیں پی سکیں گے۔” وہ رکے اوردوبارہ بولے” یادرکھو! دنیامیں صر ف اور صرف شیطان توبہ اور معافی سے دور رہتاہے جبکہ اللہ کے بندے ان دونوں چیزوں کواپنی روٹین بنالیتے ہیں۔ہٹ دھرمی، تکبر ، ظلم، ضد، نفرت اورغصہ شیطان کی خامیاں ہیں اورجن لوگوں کی ذات میں یہ ساری خامیاں اکٹھی ہوجاتی ہیں۔

تم کبھی ان کے منہ سے توبہ اورمعافی کالفظ نہیں سنوگے۔ چنانچہ تم کبھی ان لوگوں کوپرسکون، خوش اور خوشحال نہیں پاؤگے۔ یہ دولت مند ہوسکتے ہیں لیکن یہ دولت انہیں خوشی اور سکون فراہم نہیں کرتی، تم ان لوگوں کاانجام بھی اچھاہوتا نہیںدیکھوگے جبکہ معافی اورتوبہ کرنے والے لوگوں میں تمہیں غصہ،نفرت، ضد،ظلم،تکبراور ہٹ دھرمی نہیں ملے گی اور تمہیں یہ لوگ کبھی پریشان، ڈپریشن اورٹینشن میں نہیں ملیں گے، چنانچہ ہرلمحہ لوگوں سے معافی مانگتے رہو اور اللہ تعالیٰ سے توبہ کرتے رہو، تمہاری زندگی سے کبھی سکون،خوشی اور خوشحالی کم نہیں ہوگی”وہ خاموش ہوگئے، میں نے ان کے گھٹنے چھوئے، ا نہوں نے میرا ما تھا چوما اور باہرآگیا۔

تحریر : سمیع اللہ ملک

Share this:
Tags:
God man place sea sorry اللہ تعالیٰ انسان انعام سمندروں معافی
Previous Post ڈنگہ کی خبریں 18.03.2013
Next Post غلہ منڈی میں واقع کھوکھا مارکیٹ میں آتشزدگی ، درجن بھر کھوکھا جات جل کر خاکستر لاکھوں روپے کا نقصان

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close