
اسلام آباد (جیوڈیسک) نامعلوم شخص نے لینڈ لائن نمبر پر فون کرکے اسلام آباد میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو بم سے اڑا دینے کی دھمکی دی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کو اس سے آگاہ کر دیا ہے۔
پولیس نے یونیورسٹی کے سکیورٹی آفیسر کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دھمکی آمیز فون کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن میں درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
